5 مئی، 2007، 11:22 PM

حزب اللہ لبنان

اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دیا جائے گا

اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دیا جائے گا

لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور وہ اسرائیل کے کسی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ " شیخ نعیم قاسم " نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ لبنان اسرائیل کے کسی نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہےانھوں نے کہا کہ حزب اللہ کے پاس نئے فوجی منصوبے ہیں جس کے تحت افرادی قوت کو تیار کیا جائے گا تاکہ اسرائیل کے کسی ممکنہ حملے کا مقابلہ کیا جاسکے، انھوں نے کہاکہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کا جائزہ لیا ہے اور اپنی خوبی اور خامیوں کا اندازہ لگا یا ہے ، گزشتہ موسم گرما میں 33 روزہ جنگ کے بعد حزب اللہ نے خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط کر لیا ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو درپیش مشکلات اور اسرائیلی کابینہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے لئے نئی جنگ لڑنا کوئی آسان کام نہیں ہوگا لیکن اسرائیل نے اگر کوئی حماقت کی تو اس کو ٹھوس اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا ۔

 

News ID 481256

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha